بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انتقامی کاروائی کے باوجود بھاگنے والے نہیں ٗ نوازشریف

انتقامی کاروائی کے باوجود بھاگنے والے نہیں ٗ نوازشریف


مری۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے تاہم وہ بھاگنے والے نہیں ہیں ٗ عدالتوں میں قانونی جنگ لڑیں گے ٗ عوام کی خدمت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔

یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے اور انہیں معلوم ہے کہ ان کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے لیکن وہ بھاگنے والے نہیں بلکہ قانونی جنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت میرے لیے باعث عزت ہے، میرے دل میں بھی آپ لوگوں کیلئے پیارہے، دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اورہم پررحم کرے ۔ ترقی کاجوسفرشروع کیاوہ تیزی سے آگے بڑھے گا، وعدہ ہے کہ قوم کی خدمت کافرض اداکرتارہوں گا۔