بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ


پشاور۔آئی جی خیبر پختونخوا نے ڈی آئی جیز ٗ آر پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت متعدد پولیس افسروں کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق شیر اکبر کو ڈی آئی جی ہیڈ کواٹررز ٗ محمد علی خان کو ڈی آئی جی ٹیلی ٗ فصیح الدین کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ٗ محمد اعجاز خان کمانڈنٹ ایف آر پی ٗ سید علی اکبر شاہ پی ایس او ٹو آئی جی ٗ سید محمود خالد ہمدانی ڈی پی او ہری پور ٗ شہزاد نعیم بخاری ڈی پی او مانسہرہ ٗ واحد محمود ڈی پی او سوات ٗ عارف شہباز خان ڈی پی او لکی مروت ٗ احسن سیف اللہ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٗ منصور امان ڈی پی او چترال ٗ محمد عارف ایس پی انوسٹی گیشن صوبائی ٗ اعجاز احمد قائمقام ایس پی ایلیٹ فورس ہزارہ ٗ ریاض محمد ڈی ایس پی سکیورٹی مردان ٗ رحمت اللہ قائمقام ڈی ایس پی میدان لوئر دیر اور محمد کامران کو قائمقام ایس ڈی پی او کبل سوات لگا دیاگیاہے ۔