بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے کرائے نامے تیار

مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے کرائے نامے تیار


پشاور ۔ حکومت خیبرپختونخواکے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاورنے شہر کے اندر اورشہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں جن کے تحت عام بسیں 0.84 پیسے اورفلائنگ کوچز (ہائی ایس) .99 0پیسے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور جنرل بس سٹینڈ (GBS)سے تارو کے لئے عام بسیں 9 روپے اور فلائنگ کوچز 11 روپے کرایہ چارج کریں گی۔ اسی طرح پشاور جنرل بس سٹینڈ سے پبی سٹیشن تک کے لئے عام بسیں 14 روپے اورفلائنگ کوچز 17 روپے، پشاور جی پی ایس سے جلوزئی کیلئے عام بسیں 24 روپے اور فلائنگ کوچز28 روپے ،پشاور جی پی ایس سے ڈاک اسماعیل خیل کے لئے عام بسیں 30 روپے ،فلائنگ کوچز 36 روپے، پشاور جی پی ایس سے صالح خانہ کے لئے عام بسیں 34 روپے اورفلائنگ کوچز 40 روپے ،پشاور جی پی ایس سے نوشہرہ کے لئے عام بسیں 29 روپے اور فلائنگ کوچز34 روپے، پشاور جی پی ایس سے مردان کے لئے عام بسیں 49 روپے اور فلائنگ کوچز57 روپے ،پشاور جی پی ایس سے درگئی تک عام بسیں 89 روپے اورفلائنگ کوچز 105 روپے ،پشاورجنرل بس سٹینڈ سے ملاکنڈ تک عام بسیں 99 روپے اورفلائنگ کوچز 117 روپے، پشاور جنرل بس سٹینڈ سے تیمرگرہ تک عام بسیں 14 روپے اورفلائنگ کوچز 175 روپے ،پشاورجنرل بس سٹینڈ سے دیر تک عام بسیں 210 روپے اورفلائنگ کوچز 247 روپے،جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈسے مختلف علاقوں کے لئے یہ کرایہ نامہ ہوگا۔

جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ سے تھانہ تک عام بسیں 116 اورفلائنگ کوچز 137 روپے ،بریکوٹ تک عام بسیں 130 اورفلائنگ کوچز 153 روپے ،منگورہ تک عام بسیں 144 اورفلائنگ کوچز170 روپے ،پیربابا تک عام بسیں 115 اورفلائنگ کوچز 136 روپے ،بڈھ بیر تک عام بسیں 7 اورفلائنگ کوچز8 روپے ،غز سٹاپ تک عام بسیں 8 اورفلائنگ کوچز 10 روپے ،زنگلی تک عام بسیں 13 اورفلائنگ کوچز 15 روپے ،سراخورا تک عام بسیں 15 اورفلائنگ کوچز 18 روپے ،متنی تک عام بسیں 18 اورفلائنگ کوچز12 روپے ادیزئی تک عام بسیں 20 اورفلائنگ کوچز 24 روپے ،پاسنی تک عام بسیں 23 اورفلائنگ کوچز 27روپے ،شری کیرا تک عام بسیں 25 اورفلائنگ کوچز29 روپے ،جنرل بس سٹینڈ کوہاٹ روڈ پشاور سے سفید تھانہ تک عام بسیں 32 اورفلائنگ کوچز38 ،درہ بازار تک عام بسیں 40 اورفلائنگ کوچز 48 روپے ،کوہاٹ تک عام بسیں 55 اورفلائنگ کوچز64 روپے ،ہنگو تک عام بسیں87 اورفلائنگ کوچز102 روپے ،ٹل تک عام بسیں 144 اورفلائنگ کوچز 166 روپے۔

اسی طرح پشاورچارسدہ بس سٹینڈ سے مختلف علاقوں تک درجہ ذیل نیاکرایہ نامہ ہوگا۔پشاورچارسدہ بس سٹینڈ سے بخشی پل تک عام بسیں 3 اورفلائنگ کوچز4 روپے ،نحقی تک عام بسیں 8 اورفلائنگ کوچز 10 روپے ،ناگمان تک عام بسیں 11 اورفلائنگ کوچز13 روپے، ادیزئی تک عام بسیں 15 اورفلائنگ کوچز 18 روپے ،شبقدر تک عام بسیں 20 اورفلائنگ کوچز24 روپے،گلبیلہ تک عام بسیں 14 اورفلائنگ کوچز17 روپے ،سردریاب تک عام بسیں 18 اورفلائنگ کوچز22 روپے، چارسدہ تک عام بسیں 24 اورفلائنگ کوچز29 روپے، اتمانزئی تک عام بسیں 28 اورفلائنگ کوچز33 روپے،عمرزئی تک عام بسیں 34 اورفلائنگ کوچز 40 روپے، شیرپاؤ تک عام بسیں 38 اورفلائنگ کوچز43 روپے،تنگی تک عام بسیں 43 اورفلائنگ کوچز50 روپے ۔اسی طرح شمع سنیما پشاورسے مختلف علاقوں تک یہ کرایہ نامہ ہوگا۔شمع سنیما پشاور سے درمنگی تک عام بسیں 7 اورفلائنگ کوچز 8 روپے، پیرابالا تک عام بسیں 8 اورفلائنگ کوچز 10 روپے ،شاہی پایان تک عام بسیں 13 اورفلائنگ کوچز16روپے ،کا فورڈھیری تک عام بسیں 16 اورفلائنگ کوچز19 روپے ،شگئی ایف سی فورٹ تک عام بسیں 18 فلائنگ کوچز22 روپے، پٹوار بالا تک عام بسیں 11 اورفلائنگ کوچز 13 روپے ،متھرتک عام بسیں 13 اورفلائنگ کوچز15 روپے ،ادیزئی تک عام بسیں 14 اورفلائنگ کوچز17 روپے ، کوچیان تک عام بسیں 16 اورفلائنگ کوچز19 روپے، گھڑی شیر داد تک عام بسیں 18 اورفلائنگ کوچز 22 روپے ،ورسک تک عام بسیں 23 اورفلائنگ کوچز27 روپے کرایہ وصول کریں گی۔

پشاورگنج گیٹ سے پھندوپایاں تک عام بسیں 5 اورفلائنگ کوچز6 روپے ،خٹک پُل تک عام بسیں 8 اورفلائنگ کوچز9 روپے،ارمڑ بالا تک عام بسیں 8 اورفلائنگ کوچز 10 ،گڑھی باغبانان / ٹیلہ بندتک عام بسیں 14 اورفلائنگ کوچز 17 روپے ،اوچ نہر تک عام بسیں 18 اورفلائنگ کوچز21 روپے، شمشتوتک عام بسیں 27 اورفلائنگ کوچز32 روپے ہوگا جبکہ پشاورجنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ سے صوبے کے مختلف علاقوں تک درجہ ذیل نیا کرایہ نامہ ہوگا۔پشاورجی پی ایس جی ٹی روڈ سے نوشہرہ تک عام بسیں 36 اورفلائنگ کوچز 43 روپے ، جہانگیر ی تک عام بسیں 46 اورفلائنگ کوچز54 روپے، چھوٹا لاہور تک عام بسیں 58 اور فلائنگ کوچز68 روپے، ذیدہ تک عام بسیں 67 اورفلائنگ کوچز 79 روپے، ٹوپی تک عام بسیں 79 اورفلائنگ کوچز93 روپے ،رائٹ کنال بنک تک عام بسیں 82 اورفلائنگ کوچز97 روپے ،پبی تک عام بسیں 14 اورفلائنگ کوچز17 روپے، پیرپیائی تک عام بسیں 23 اورفلائنگ کوچز27 روپے ،رسالپورتک عام بسیں 37 اورفلائنگ کوچز 44 روپے، رشکئی تک عام بسیں 42 اورفلائنگ کوچز49 روپے اور مردان تک عام بسیں 49 اورفلائنگ کوچز کاکرایہ 57 روپے ہوگاجبکہدینی مدارس اورتعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا ومعذور افراد اور60 برس سے زائد عمرکے بزرگ ومعمر افراد کے لئے اصل کرایوں پر موجودہ پچاس فیصد رعایت جاری رہے گی۔ اس امرکا اعلان ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیاگیا ۔