بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 12ربیع الاول کب ہو گی ۔۔۔۔فیصلہ آج ہو گا

12ربیع الاول کب ہو گی ۔۔۔۔فیصلہ آج ہو گا


لاہور۔ربیع الاول 1439ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 صفر المظفربمطابق 19 نومبر بروز آج (اتوار )کو ہوگا۔اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی روز بوقت نماز مغرب مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔

رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین کی جانب سے چاند دیکھے جانے اور ملک بھر سے شہادتیں مو صو ل ہونے کے بعد مرکزی چیئرمین چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔ممتاز ماہر فلکیات کے مطابق آج اتوار کے روز ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اوراس طرح یکم ربیع الاول 20 نومبر بروز پیر کو ہوگی۔