بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تبدیلی آگئی ہے ۔۔۔۔خیبر پختونخوا میں بجلی چوری ہو گئی ناممکن

تبدیلی آگئی ہے ۔۔۔۔خیبر پختونخوا میں بجلی چوری ہو گئی ناممکن


پشاور۔چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرشبیراحمد نے پسکوافسران سے بجلی کی بہترفراہمی اور چوری روکنے کا حلف لیا.چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئر شبیراحمد نے وفاقی وزیر برائے توانائی پاورڈویژن اویس احمدلغاری کی ہدایت پر پسکو افسران اوراہلکاروں سے حلف لیا کہ صارفین کو بجلی کی بہتر سروس فراہم کریں گے اورصارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے .بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے اووربلنگ اور غلط ریڈنگ نہیں کی جائے گی۔

پشاور 249خیبراورمردان سرکلز کے تمام افسران 249 میٹرریڈنگ سپروائزر اورمیٹرریڈرز نے حلف اٹھایا کہ وہ ادارے کے وفادار ملازم ہیں .لہٰذا اپنے فرائض دیانت داری کے ساتھ اپنی تمام صلاحتیوں کو بروئے کارلاتے ہوئے انجام دیں گے.ہرصارف کو موبائل میٹرریڈنگ پر مبنی درست بل جاری کریں گے .غلط بلنگ نہیں کریں گے .اپنے علاقے میں کوئی بھی بغیرمیٹرکنکشن نہیں چلنے دیں گے .بجلی چوری نہیں ہونے دیں گے۔

اپنے علاقے میں بجلی کی بلاجواز بندش نہیں ہونے دیں گے.صارفین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا.تمام نئے کنکشنز 15 دن میں لگا ئیں گے.صوبائی چےئرمین ہائیڈرویونین پسکوپشاورسرکل249خیبرسرکل اورمردان سرکل کے ایس ایز 249ایکسینز 249ایس ڈی اوز اورمیٹرریڈرز جو اس موقع پر موجود تھے ان سب نے یہ حلف اٹھایا.چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ ہم نے پسکوملازمین کے تعاون سے پسکو کوایک منافع بخش ادارہ بنانا ہے اوراسے کمپنی نمبر1 بنانا ہے اگرپسکوترقی کرے گی تو آپ کو ترقی ملے گی اورصارفین کو بھی بہترسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پسکواپنے تمام امورکو آٹومیٹک بنارہا ہے اس مقصد کے لئے101 سب ڈویژنز کی بلنگ کو موبائل میٹرریڈنگ پر شفٹ کردیا گیا ہے تاکہ صارفین کو سہولت ہو249 دیگرسب ڈویژنز میں بھی کام جاری ہے. 20 KW تک لوڈ والے صارفین کو 12000 اے ایم آر میٹرز انسٹال کئے گئے ہیں.جن کی ریڈنگ براہ راست واپڈا ہاؤس میں کی جاتی ہے.اسی طرح پسکو کے ویب سائٹ پر آن لائن نئے کنکشن فارم جاری کئے ہیں. اسی طرح آن لائن Census فارم پسکوویب سائٹ پر دستیاب ہے صارفین سے درخواست ہے کہ اس فارم کو آن لائن Submit کریں تاکہ ان کو ان کے موبائل نمبروں پر ایس ایم ایس کے ذریعے بلنگ اورریڈنگ کے بارے میں اطلاعات فراہم کی جاسکیں۔

اپ ٹوڈیٹ لوڈشیڈنگ شیڈول پسکوویب سائٹ پر پہلے ہی دستیاب ہے.ایم این اے اورایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز کی تفصیل بھی پسکوویب سائٹ پر دستیاب ہے. نٹ ورک کی دستیابی کو 76 فیلڈ دفاتر تک توسیع دی ہے تاکہ صحیح معلومات کو یقینی بنایا جاسکے.فروری2017 سے اب تک پسکو نے سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے 17 پراجیکٹس کومکمل کیا ہے جبکہ 59 پراجیکٹس پر بھی کام شروع کیا جارہا ہے .اسی طرح Net Metering بھی شروع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ کم ہوگا۔

بعد ازاں چیف ایگزیکٹیوپسکو نے پریس بریفنگ بھی دی اورکہا کہ پہلے کے مقابلے میں پسکو میں اب کافی بہتری آئی ہے صوبہ بھرمیں101 فیڈرز پر زیرولوڈشیڈنگ ہے جبکہ فوٹومیٹرریڈنگ بھی 16% سے 84% تک آ گئی ہے. اسی طرح صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے دوسرے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں. چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ پسکوویب سائٹ پر Census کے تحت اب تک رجسٹر 40000 صارفین کو اسی مہینے سے موبائل پر ایس ایم ایس ریڈنگ ارسال کی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹیوپسکو نے صارفین سے بھی تعاون کی اپیل کی اوربجلی چوری کو روکنے کے لئے اپنا بھرپورکردار ادا کرنے کے لئے کہا.انہوں نے کہا کہ عوام بجلی چوری کرنے والوں پرکڑی نظررکھیں اور بجلی چوری کرنے والوں کی فوری اطلاع پسکوحکام کو دیں.چیف ایگزیکٹیوپسکو نے اعلان کیا کہ صحیح میٹر ریڈنگ لینے والے میٹرریڈروں کو انعام دیا جائے گا جبکہ غلط ریڈنگ ڈالنے والوں کو سزا دی جائے گی.پسکو نے گزشتہ سال کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کی ہے۔