بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بنیادی مراکز صحت میں جان بچانے والی ادویات کی کمی

بنیادی مراکز صحت میں جان بچانے والی ادویات کی کمی


پشاور۔خیبر پختونخوا کے بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں جان بچانے والی ادویات کی موجودگی میں کمی کا انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں کیا گیا ہے صوبے کے12 اضلاع کے بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی کم ہوئی ہے ان اضلاع میں لکی مروت میں 27 فیصد ٗلویر دیر میں 26 فیصد ٗچترال اور کوہستان میں 9فیصد ٗ ہنگو میں 36 فیصد ٗ مالاکنڈ میں 33فیصد اور بونیئر میں 32 فیصد جان بچانے والی ادویات میں کمی آئی ہے۔

اضلاع کے رورل ہیلتھ سنٹرز میں بھی ادویات کی موجودگی میں کمی آئی ہے واضح رہے کہ آئی ایم یو کی رپورٹ میں اکتوبر کا گزشتہ سہ ماہی سے موازنہ کیا گیا ہے مانیٹرنگ یونٹ 28 ضروری ادویات کی ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کرتا ہے۔