بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم اسحاق ڈار کے سامنے بے بس ہیں،عمران خان

وزیر اعظم اسحاق ڈار کے سامنے بے بس ہیں،عمران خان


اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم شریف مافیا کے فرنٹ مین اسحاق ڈار کے سامنے بے بس ہیں ،شریف خاندان کو ڈر ہے کہ وزیر خزانہ کو ہٹادیا تو وہ پہلے کے طرح زبان نہ کھول دے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نہیں ہٹا سکتے اسحاق ڈار پر کرپشن ،منی لانڈرنگ کے الزام ہیں اور وہ نیب کے اشتہاری ہیں۔

شریف خاندان کو ڈر ہے کہ اگر اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹا دیا تو وہ پہلے کے طرح زبان نہ کھول دے ،اسحاق ڈار کو ہٹانے سے نواز شریف منی لانڈرنگ کے مزید انکشافات سے خوف زدہ ہیں اس لیے انہوں نے کٹھ پتلی وزیر اعظم کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر خزانہ کو عہدے سے نہ ہٹٓائے مگر اسحاق ڈار کی اپنی کابینہ کے رکن کے سامنے بے بسی حیران کن اور سمجھ سے بالاتر ہیں۔