بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سازشی عناصر لال مسجد جیسا سانحہ چاہتے ہیں‘وفاقی وزیر داخلہ

سازشی عناصر لال مسجد جیسا سانحہ چاہتے ہیں‘وفاقی وزیر داخلہ


اسلا م آباد۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہیکہ دھرنے والوں پر طاقت کے استعمال سے خون خرابے کا خدشہ ہے جو ہم نہیں چاہتے لیکن کچھ سازشی چاہتے ہیں ملک میں لال مسجد اور ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے والوں پر طاقت کے استعمال سے خونریزی کا خدشہ ہے، سازشی چاہتے ہیں ملک میں لال مسجد اور ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کوئی کشیدگی پیدا ہو، اس وقت ہمارے خلاف بہت زیادہ بیرونی سازشیں ہیں جن کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدالت سے استدعا کی کہ موقع دیا جائے تاکہ علما مشائخ جو کوششیں کررہے ہیں اس سے دھرنا دینے والوں کو بتا سکیں کہ ختم نبوت پر ملک میں اس وقت کوئی مسئلہ نہیں، یہ قانون اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے، اس حکومت کا کارنامہ ہے،۔

جو قانون 2002 میں مشرف نے 10 دنوں کے لیے بنایا، اس کی سیون بی اور سی کی شقیں مفقود ہوچکی تھیں لیکن ہم نے اسے مستقل قانون کا حصہ بنادیا جوختم نبوت پر ایمان رکھنیوالوں کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ختم نبوت قانون کی محافظ پارلیمنٹ اور عوام ہیںِ، یہ تاثر دینا کہ اس قانون پر کوئی سمجھوتا کیا جاسکتا ہے یہ صرف نفرت پھیلانا ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مسلمان ہیں، ختم نبوت پر سب کا اتنا ہی عقیدہ ہے جتنا دھرنے والوں کا ہے، دھرنے کے معاملے پر عدالت کے حکم پر عملدرا?مد کریں گے لیکن عدالت سے وقت مانگا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ کسی کے شایان شان نہیں ہم شہریوں کے راستوں میں کانٹیں بکھیریں، مریض دم توڑ رہے ہیں بچے اسکول نہیں جارہے، دھرنے والوں سے اپیل کرتے ہیں، اس وقت ملک کے حالات کسی تصادم کی اجازت نہیں دیتے، ہمیں خون خرابہ نہیں کرنا چاہیے لہٰذا ربیع الاول کے تقدس کے لیے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے یقینی دہانی کرائی تھی کہ وہ دھرنا نہیں دیں گے لیکن یہاں پہنچ کر انہوں نے دھرنا دے دیا۔

اس میں ہماری غفلت سے زیادہ خوش فہمی کا دخل تھا، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی ایسا ۔ہیں ہوگا، اب مستقبل میں انتظامیہ کو دو ٹوک ہدایتت جاری کی جائیں گی کہ ایسی صورتحال مستقبل میں پیش نہ آئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہو۔احسن اقبال نے کہا اس وقت پاکستان کی ساکھ کا سوال ہے، یہاں سفارتخانے ہیں، دھرنے دھرنے والوں کی تصاویر پاکستان کی دشمن لابیاں ملک کا تماشہ بنانے کے لیے استعمال کررہی ہیںِ، یہ ختم نبو ت کی نہیں ملک کے دشمنوں کے ہاتھ میں اشتہاری مہم دے رہے ہیں، اس معاملے کو جتنا طول دے رہے ہیں اتنا ملک کے دشمن ان کے دھرنے کو ملک کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔