بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پرچوں کی چیکنگ کیلئے ہو گا اب سافٹ ویئرز کا استعمال

پرچوں کی چیکنگ کیلئے ہو گا اب سافٹ ویئرز کا استعمال


پشاور۔صوبائی وزیر تعلیم و برقیات محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے چےئرمینوں کو ہدایات کو جاری کردی گئی ہیں کہ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے اور امتحانی پرچوں کی چیکنگ کیلئے digitizeسافٹ وےئر ز لگائے جائیں اور یہ تمام عمل تین مہینوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے تعلیمی اصلاحات کی بدولت سکولوں کی کارکردگی میں نمایاں فرق آیا ہے ۔ انہوں نے یہ باتیں تڑون شادی ہال مردان میں سٹی سکولز کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طالب علموں اور بہترین کارکردگی والے اساتزہ میں انعامات تقسیم کرنے کے تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیں۔

اس موقع پر ایم این اے علی محمد خان ، مردان تعلیمی بورڈ کے چےئرمین شوکت حیات ، طالب علموں کے والدین ، فیکلٹی ممبران اور طالب علم موجود تھے۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کو بنیادی اہمیت دے رہی ہے اور اس ضمن میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کررہی ہے۔

اس ریگولیٹری اتھارٹی کا بنیادی مقصد پرائیویٹ سکولوں کیلئے گائیڈ لائن بنانے کیساتھ ساتھ ، طالب علموں کے فیسوں کا تعین ، اساتذہ کی ٹریننگ ، اساتذہ کی تنخواہوں کا تعین ، سلیبس کی تیاری، وغیرہ شامل ہیں۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ اس اتھارٹی میں پرائیویٹ سکول کے نمائندے ، سرکاری نمائندے ، والدین اور ماہر تعلیم شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکول ایک ساتھ کام کرکے قوم اور ملک کو ایک تعلیم یافتہ اور کامیاب نسل دیں تاکہ ہمارا آنے والا کل روشن ہو