بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سکیل 5تک کے ملازمین ہاؤس رینٹ کٹوتی سے مستثنیٰ

سکیل 5تک کے ملازمین ہاؤس رینٹ کٹوتی سے مستثنیٰ


اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے ایک سے پانچویں سکیل تک لاکھوں سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ سے ہاؤس رینٹ نہ کاٹنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ لاکھوں ملازمین میں خوًشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب طاہر شہباز کو چند ملازمین نے تحریری طور پر اپیل کی کہ بجٹ 2016-17 میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا تھا کہ گریڈ ایک سے پانچ تک کے سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ سے ہاؤس رینٹ نہیں کاٹا جائے گا۔

وزیر خزانہ کے اعلان کے بعد وزارت ہاؤسنگ اور خزانہ کے درمیان سرکاری سطح پر نوک جھونک چل پڑی اور ملازمین کی تنخواہوں سے ہاؤس رینٹ کاٹا جانے لگا ۔ ملازمین نے 6 ماہ کا عرصہ بیت جانے کے بعد وفاقی محتسب طاہر شہباز نے سینئر ایڈوائزر حافظ احسان کھوکھر کے معاملہ سپرد کیا ۔

جنہوں نے وزارت خزانہ ہاؤسنگ سے تحریری طور پر جواب طلب کیا تاہم چند دنوں میں وزارت ہاؤسنگ اور خزانہ نے باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے کہ گریڈ ایک سے پانچ تک کے ملازمین کے ماہانہ ہاؤس رینٹ کو نہ کاٹا جائے ۔ نوٹیفیکیشن کے بعد لاکھوں سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا ۔