بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت نے طاقت کا استعمال کر کے معاملہ الجھا دیا

حکومت نے طاقت کا استعمال کر کے معاملہ الجھا دیا


اسلام آباد۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے طاقت کا استعمال کر کے معاملہ الجھا دیا ہے ‘ ختم نبوتؐ کے خلاف سازش بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی‘ حلف نامہ میں ترمیم کرنے والوں کو سزا ملنے تک عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔ ہفتہ کو سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے طاقت کا استعمال کر کے معاملہ الجھا دیا ہے۔

حکومت کو افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ ختم نبوتؐ کے خلاف سازش بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی۔ حلف نامہ میں ترمیم کرنے والوں کو سزا ملنے تک عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔