بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور شہر میں غیر قانونی سپیڈ بریکرزکیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور شہر میں غیر قانونی سپیڈ بریکرزکیخلاف کریک ڈاؤن


پشاور ۔ٹاؤن تھری انتظامیہ نے غیرقانونی سپیڈ بریکروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 30 غیرقانونی سپیڈ بریکر ہٹادئیے‘ ناظم ٹاؤن تھری محمدعلی ارباب کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم او میاں انیس الرحمان‘ انفورسمنٹ آفیسر ارباب امین حیدر نے دانش آباد‘ یونیورسٹی ٹاؤن اور سواتی پھاٹک میں غیرقانونی سپیڈ بریکروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا

اس دوران انہوں نے 30 غیر قانونی سپیڈ بریکروں کو ہٹادیااور لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ غیرقانی سپیڈ بریکربنانے سے گریز کریں بصورت دیگر انکے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی ۔