بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد دھرنا: فیض آباد کے اطراف رینجرز تعینات

اسلام آباد دھرنا: فیض آباد کے اطراف رینجرز تعینات


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد کے انٹر چینج پر جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے باعث سیکیورٹی انتظامات رینجرز کے حوالے کرتے ہوئے پیراملٹری اہلکاروں نے فیض آباد کے اطراف پوزیشنز بھی سنبھال لیں۔

فرنٹیئر کور (ایف سی) اور اسلام آباد پولیس کو اگلی پوزیشن سے ہٹا دیا گیا جبکہ وہ اس وقت فیض آباد پر رینجرز اہلکاروں سے پچھلی پوزیشنز پر چلے گئے ہیں۔

رینجز حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس، انتظامیہ اور رینجرز حکام کا اجلاس ہوا تھا جس میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب ایک ہزار سے زائد پیرا ملٹری اہلکار فیض آباد کے اطراف میں تعینات ہیں جس کا مقصد جلاؤ گھیراؤ کو روکنا ہے۔

عدالتی حکم کے بعد فیض آباد دھرنے کو ختم کرنے کے لیے پولیس کارروائی کے دوران مظاہرین کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔