بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعودی حکام کا اقامہ و محنت قوانین کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان

سعودی حکام کا اقامہ و محنت قوانین کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان


ریاض۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے تارکین کے ساتھ معاملات پر سزاؤ ں کا اعلان کردیا۔ سعودی اخبار نے محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ جو شخص بھی اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ معاملہ کریگا اسی6 ماہ قید اور 25ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی۔

یہ سزا ان کیلئے ہے جو کسی ایک شخص کو سفر کی سہولت فراہم ، کسی خلاف ورزی کے مرتکب یا درانداز کو چھپانے،اس کی مدد یا روزگار فراہم کرنے کا مرتکب ہوگا۔نئے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کی تشہیر کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اگر وہ غیر ملکی ہوا تو اسے ملک سے بیدخل کردیا جائیگا۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سفر کی سہولت دینے،اپنے ہاں ٹھہرانے یا روزگار دینے والے کو 15ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی۔