بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 28 گھنٹوں بعد ملک میں سوشل سائٹس بحال

28 گھنٹوں بعد ملک میں سوشل سائٹس بحال


پاکستان بھرمیں گزشتہ 28 گھنٹوں سے بلاک کی گئیں سوشل سائٹس رات 8 بجے کے بعد بحال کردی گئی۔

 سوشل ویب سائٹس کو بحال کرنے کا حکم پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعلیٰ عہدیداروں نے متعلقہ حکام کو دیا۔

پی ٹی اے نے سوشل ویب سائٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے چینلز کی نشریات کو بحال کرنے کے حکم کے بعد کیا۔