بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / شہزادہ ہیری کی اداکارہ میگھن سے شادی کا اعلان

شہزادہ ہیری کی اداکارہ میگھن سے شادی کا اعلان


لندن۔برطانوی شہزادے چارلز نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس موسم بہار میں شہزادہ ہیری امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کریں گے۔شادی کے بعد جوڑا لندن کے کینزنگٹن پیلیس کے نوٹنگھم کوٹیج میں رہے گا۔ دونوں 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ اس مہینے کی شروعات میں دونوں کی منگنی ہو گئی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان سے جاری کردہ بیان میں شہزادے ہیری نے کہا کہ انہیں اس خبر کا اعلان کرنے میں مسرت حاصل ہو رہی ہے اور وہ مارکل کے والدین سے دعائیں لے چکے ہیں۔پچلے مہینے لندن میں ہونے والی منگنی کے بارے میں صرف ملکہ اور شہزادے ہیری کے خاندان کے قریبی افراد کو ہی معلومات تھیں۔

کلیرینز ہاز سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تاریخ سے متعلق تفصیلات کے بارے میں اعلان جلد کیا جائے گا۔بکنگھم پیلیس کے ترجمان کے مطابق ملکہ اور ڈیوک آف ایڈنبرا نے کہا کہ وہ ‘بہت خوش ہیں اور جوڑے کے لیے ہر خوشی کے خواہشمند ہیں۔شہزادہ ہیری کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور ڈچیز آف کیمبرج کیتھرین میڈلٹن نے کہا ہے کہ وہ دونوں ‘میگھن اور ہیری کے لیے بہت خوش ہیں۔’ انہوں یہ بھی کہا کہ ‘میگھن کو قریب سے جاننا بہت عمدہ رہا۔ اور یہ بھی کہ وہ اور ہیری ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان کی اب تک کی بہوں سے الگ ہیں۔

جو باتیں انہیں دوسری بہوں سے جدا کرتی ہیں وہ یہ ہیں کہ وہ نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بالکہ امریکی بھی ہیں۔ وہ طلاق یافتہ ہونے کے علاوہ مخلوط النسل بھی ہیں۔شہزادہ ہیری اور اداکارہ مارکل اس سال ستمبر میں پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر دنیا کے سامنے آئے تھے۔زخمی فوجیوں کے لیے شہزادہ ہیری کی طرف سے تشکیل دیے گیے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ انوکٹس گیمز کی افتتاحی تقریب میں دونوں ساتھ دیکھے گئے تھے۔ نومبر 2017 کی شروعات میں اداکارہ مارکل نے پہلی مرتبہ شہزادے ہیری کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے وینیٹی فیئر میگزین سے کہا تھا،’ہم دونوں ایک جیسے انسان ہیں جو محبت میں بہت خوش ہیں۔