بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نومولود بچوں کی اموات روکنے کیلئے نئی ویکسین تیار

نومولود بچوں کی اموات روکنے کیلئے نئی ویکسین تیار


پشاور۔محکمہ صحت نے نومولود بچوں کی اسہال سے شرح اموات میں اضافہ کی روک تھام کے لئے ایک ویکسین کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ویکسین اگلے سال ای پی آئی پروگرام میں شامل کی جائے گی جس کے تحت 9کی بجائے 10بیماریوں کے بچاؤ کے ٹیکے اور ویکسین لگائی جائے گی محکمہ صحت کے مطابق یہ اقدامات صوبے بھر میں اسہال کے نتیجے میں بچوں کی شرح اموات کی روک تھام کے لئے ہیں اسہال کے نتیجے میں بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے بچوں کو روٹا وائرس ویکسین سے بچانے کیلئے دو خوراکیں دی جائیگی پہلی خوراک ڈیڑھ ماہ کی عمر میں اور دوسری خوراک ڈھائی ماہ کی عمر میں دی جائیگی ۔