بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سکولوں کی فیسیں 3فیصد سے زائد بڑھانے پر پابندی

سکولوں کی فیسیں 3فیصد سے زائد بڑھانے پر پابندی


پشاور۔پشاور ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں میں سالانہ فیس کو تین فیصد سے زائد بڑھانے پر پابندی عائد کردی۔ سمر کیمپس پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ نجی تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے ریگولیرٹی اتھارٹی کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ۔پشاور ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت میں تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،جس کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سالانہ فیسوں کو 3فیصد سے زائد بڑھانے پر مکمل پابندی ہوگی ،عدالت نے سمر کیمپس پربھی پابندی عائدکردی،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ریگولیرٹی اتھارٹی کی اجازت لازمی ہوگی،طلبہ کے گاڑیوں سے لٹک کر اسکول جانے پر اسکول کے مالک کا چالان ہوگا۔