بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں سینیٹیشن فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ

پشاور میں سینیٹیشن فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ


پشاو۔ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی عوامی آگہی مہم کے سلسلے میں واٹسن سیل ، محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا نے نشتر ہال پشاور میں 5و6دسمبر کو سینیٹیشن میلہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔فیسٹیول کا مقصد صفائی کی ضرورت و افادیت کا پیغام پہنچانے کے ساتھ اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف اور حکومتی پالیسی برائے پانی و صفائی سے متعلق مقاصد کے حصول میں عوامی شرکت و تعاون کو ممکن بنانا ہے ۔

فیسٹیول میں پانی و صفائی سے متعلق صوبائی سطح پر یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے تعاون سے بین المدارس و بین الجامعات تقریری مقابلوں کے علاوہ سٹالز و آرٹس مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ صحت و صفائی کے حوالے سے عوامی آگہی کو فروغ دیا جا سکے ۔صوبائی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد میلہ ہے جس میں بزنس کمیونٹی ، تعلیم ، یونیورسٹیز ، سیاسی و غیر سیاسی شخصیات اور صحت و صفائی سے منسلک تمام شعبوں کو اس میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ میلہ نشتر ہال پشاور میں منگل و بدھ 5و6دسمبر صبح نو بجے سے سہہ پہر تین بجے تک عام و خاص کیلئے کھلا رہے گا۔یاد رہے کہ فیسٹیول کے دوسرے و آخری دن پانی و صفائی سے متعلق شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں شیلڈز تقسیم کئے جائیں گے۔