بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چترال میں گولن گول پن بجلی منصوبے کی تعمیر پر کام تیزکردیا گیا

چترال میں گولن گول پن بجلی منصوبے کی تعمیر پر کام تیزکردیا گیا


اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے ضلع چترال میں گولن گول پن بجلی منصوبے کی تعمیر پر کام تیزکردیا ہے۔واپڈا کے ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ 30ارب روپے کی لاگت سے اگلے سال اگست تک مکمل کیا جائے گا۔جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔اس منصوبے سے ایک سو آٹھ میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ علاقے میں معاشی و صنعتی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔