بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد‘ آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیوروں کے خلاف شکایات درج

اسلام آباد‘ آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیوروں کے خلاف شکایات درج


اسلام آباد۔ جڑواں شہروں میں چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیوروں کے خلاف شکایات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ہونے کے باعث وفاقی پولیس بھی کارروائی سے گریزاں ، خواتین عدالتوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ تھانہ آئی نائن پولیس کو مسماۃ( ز۔ ا ) نے بتایا کہ اس نے آن لائن ٹیکسی سروس ( اوبر ) منگوائی جس کا ڈرائیور محمد ایوب تھا ، ٹیکسی کے ڈرائیور نے نازیبا حرکات کیں ،خاتون نے 19نومبر کو پولیس کو درخواست دی تاہم پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

بعد ازاں خاتون نے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے 20روز بعد مقدمہ درج کر لیا تاہم ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور علاقہ مجسٹریٹس کو بھی آن لائن ٹیکسی سروس کے متعلق متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔