بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا انضمام ٗ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ کا اعلان

فاٹا انضمام ٗ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ کا اعلان


اسلام آباد۔جماعت اسلامی پاکستان نے فاٹااصلاحات کے نفاذ اور کے پی کے میں انضمام کیلئے فاٹا سے اسلام آباد تک لانگ مارچ اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ،خیبرپاس پشاور سے10دسمبر کوتین روزہ لانگ مارچ شروع کریں گے12دسمبرکو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ،جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ فاٹا کا کے پی کے میں انضمام امریکی نہیں عوامی سازش ہے جس سے عوام کوعدالتوں تک رسائی ، آزادی اظہار رائے ملے گی۔

انہوں نے کہا مردم شماری میں فاٹا کی آبادی کو کم دیکھایا گیا ہے مشترکہ مفاد کونسل میں سندھ کی طرح نظرثانی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے خیبرپختونخواہ کے امیر مشتاق احمد خان نے اسلام آباد میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ،سابق ممبر قومی اسمبلی و نائب امیر صوبہ کے پی کے صاحبزادہ ہارون رشید ، جنرل سیکرٹری عبدالواسع ،زبیر فاروق خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مشتاق احمدخان نے کہا کہ فاٹا کا مسئلہ قومی مسئلہ بن گیا ہے فاٹا اصلاحات کا نہ ہونا انسانی المیہ ہے فاٹا کے عوام انصاف ، تعلیم صحت اور ہر قسم کی ترقی سے محروم ہیں ۔مردم شماری میں فاٹا میں 48لاکھ آبادی بتائی گئی ہے جو صحیح نہیں ہے کم از کم آبادی ایک کروڑ کے برابر ہے سندھ کی مردم شماری پر جس طرح نظرثانی کی جارہی ہے اس طرح فاٹا کی مردم شماری پر بھی نظرثانی کی جائے اور مشترکہ مفادات کونسل میں بھی اس مسئلے کو اٹھایا جائے ۔

فاٹا میں افریقہ سے بھی زیادہ غربت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں 23 گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے فاٹا میں کوئی بڑی یونیورسٹی نہیں ہے ایک یونیورسٹی ہے جس میں صرف 76 طلباء زیر تعلیم ہیں فاٹا کے عوام کو انسانی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں۔عدالتوں میں شنوائی تک نہیں ہے۔150 سرکاری ملازمین نے فاٹا کے عوام کو غلام بتایا ہوا ہے پورے ملک کو سیاسی طور پر جلایا جا رہا ہے جبکہ فاٹا کو انتظامیہ طور پر چلایا جا رہا ہے اور ایف سی آر کے تحت جنگل کا قانون نافذ ہے ایف سی آر غلامی کا پروانہ ہے جس نے عوام کے انسانی حقوق صلب کیے ہوئے ہیں۔