بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جاوید ہاشمی کو ن لیگ میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا

جاوید ہاشمی کو ن لیگ میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا


اسلام آباد۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو پارٹی میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا،جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن)میں باقاعدہ واپسی کا اعلان ملتان جلسے میں کریں گے، ملاقات میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ لگتا ہے اپنے گھر واپس آرہا ہوں،یہ وقت نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔

جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے افکار و خیالات سے مسلم لیگ (ن) اتفاق کرتی ہے‘ جاوید ہاشمی سے ملاقات نوز شریف کی دعوت پر ہوئی‘ جاوید ہاشمی سے تعلق میں جو ایک تعطل ہوا تھا وہ دور ہوگیا ہے ‘ ہاشمی صاحب ایک اثاثہ ہیں اور وہ ملک کے قابل قدر انسان ہیں، پچھلے چار سال میں انہوں نے جو سازشوں کو بے نقاب کرنے کی جدوجہد کی اس کے بعد ان کو ماضی میں ہوئی غلطیوں کی وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پیر کو سینئرجاوید ہاشمی پنجاب ہاوس اسلام آباد پہنچے تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے گلے لگا کر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے جاوید ہاشمی کو ویلکم بیک ان ہوم کہا۔ جس کے بعد وہ ملاقات کے لئے بالکونی میں گئے جہاں ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین راجہ ظفر الحق،وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید، مریم نواز اور مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔

اس موقع پر دونوں سیاستدانوں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔جاوید ہاشمی نے بیگم کلثوم نواز کی خراب طبیعت پر نواز شریف سے دریافت کیا اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ لگتا ہے اپنے گھر واپس آرہا ہوں،یہ وقت نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے،جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔

ملاقات میں نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو پارٹی میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مشاورت کی جائے گی،ملاقات کے بعد پنجاب ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے آئین کی حکمرانی کیلئے جاوید ہاشمی کو خراج تحسین پیش کیا۔

جاوید ہاشمی کے افکار و خیالات سے مسلم لیگ (ن) اتفاق کرتی ہے‘ جاوید ہاشمی سے ملاقات نوز شریف کی دعوت پر ہوئی ہے‘ ملک میں آئین کی حکمرانی‘ سویلین بالادستی اور عوام کے حق حاکمیت کی بالادستی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا‘ جاوید ہاشمی سے تعلق میں جو ایک تعطل ہوا تھا وہ دور ہوگیا ہے ‘ جدوجہد کے اگلے مرحلے جاوید ہاشمی سے مل کر طے کریں گے۔ جاوید ہاشممی نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی دعوت پر ان سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں راجہ ظفر الحق‘ پرویز رشید‘ مریم نواز موجود تھے۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے ملک میں آئین کی حکمرانی‘ سویلین بالادستی اور عوام کے حق حاکمیت کی بالادستی کے لئے جدوجید کرنے پر جاوید ہاشمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران طے پایا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کی جدوجہد میں مل کر آگے بڑھا جائے گا۔ جاوید ہاشمی ایسے ساتھی ہیں جو چاہے ن لیگ کے ممبر نہیں لیکن ن لیگ ان کی جدوجہد کی تعریف کرتی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ یہ جدوجہد مل کر کی جائے گی۔ ہاشمی سے تعلق میں ایک تعطل جو ہوا تھا وہ آج دور ہوگیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آئین کی حکمرانی کی جدوجہد مل کر کی جائے گی۔

جدوجہد کے اگلے مرحلے میں اس بات پر ن لیگ غور کرے گی کیونکہ ہاشمی صاحب ایک اچاثہ ہیں اور وہ ملک کے قابل قدر انسان ہیں۔ پچھلے چار سال میں انہوں نے جو سازشوں کو بے نقاب کرنے کی جدوجہد کی اس کے بعد ان کو ماضی میں ہوئی غلطیوں کی وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔