بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / فیشن شو میں شرکت پر سعودی مشیر تجارت برطرف

فیشن شو میں شرکت پر سعودی مشیر تجارت برطرف


ریاض: سعودی مشیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹرغسان کو فیشن شو میں شرکت کی وجہ سے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ فیشن شو میں شرکت کے باعث سعودی مشیرتجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر غسان کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونے پڑگئے۔

ڈاکٹر غسان نے خواتین کے ملبوسات کی تشہیر کے حوالے سے ریاض میں منعقدہ فیشن شو میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سعودی عوام نے وزیرِ تجارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد ڈاکٹر غسان نے بھی ٹویٹر پر اظہارِخیال کرتے ہوئے فیشن شو کی مذمت کی۔ تاہم سعودی عرب کے فرماں روا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے مشیر ڈاکٹر غسان بن احمد سلمان کو ان کے منصب سے سبکدوش کردیا۔ شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر غسان کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائز جنرل اتھارٹی کے گورنر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔