بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گنا کاشتکاروں کے مسائل کی گونج صوبائی اسمبلی پہنچ گئی

گنا کاشتکاروں کے مسائل کی گونج صوبائی اسمبلی پہنچ گئی


پشاور۔صوبہ باالخصوص وسطی اضلاع کے گنا کاشتکاروں کے مسائل کی گونج صوبائی اسمبلی پہنچ ہی گئی صوبائی وزیرخوراک نے شوگر ملز مالکان کے آگے جھکنے سے انکا ر کرتے ہوئے گنے کی سرکاری نرخ پر فروخت کی یقین دہانی کراد ی گذشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلا س کے دوران پی ٹی آئی کے محمود جان نے ایوان کی توجہ وادی پشاور کے گنا کاشتکاروں کی مشکلات کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہاکہ سولہ نومبرکو کرشنگ سیزن شروع ہونا تھا جو تاحال شروع نہیں ہوسکا ۔

حکومت نے گنے کے سرکاری نرخ 180روپے فی من مقرر کیے ہوئے ہیں مگر ملز مالکان 165پر لینے پر اصرار کررہے ہیں حکومت فی الفور نوٹس لے جس پر صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ملز مالکان زیادتی کررہے ہیں وہ اپنی مناپلی قائم کرناچاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ رواں ہفتہ اس سلسلہ میں اجلاس بلایاجارہاہے جس میں یہ مسئلہ حل کرلیا جائے گا اس موقع پر سپیکر نے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ا س معاملہ پرہونے والی پیشرفت سے انہیں آگاہ ر کھاجائے