بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روک دی گئی

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روک دی گئی


اسلام آباد ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کاروائی نہ کرے، کیس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس میں مزید کارروائی سے عارضی طور پر روک دیا۔ عدالت نے ڈی جی قانون کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کارروائی نہ کرے۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصورنے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔ ڈی جی قانون نے وکیل کی معاونت کیلء عدالت سے وقت مانگ لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 15جنوری تک ملتوی کر دی۔