بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اجرت ادا نہ کر نیوالے صنعتکاروں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ

اجرت ادا نہ کر نیوالے صنعتکاروں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ


پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مزدوروں کو کم سے کم اجرت ادا نہ کر نے والے صنعت کاروں کے خلاف مقدمات درج کر نے کا فیصلہ کیا ہے ٗصو بائی حکو مت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے کیسز میں ایف آئی آر متعلقہ مینجرزکی بجائے صنعت کاروں کے خلاف درج ہو گی ۔

ٗتمام صنعتو ں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے وہ بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اجرت کی ادائیگی کر یں ٗجہاں تنخواہوں کی ادائیگی بینک کے ذریعے مشکل ہو وہاں متبادل حل تلاش کیا جائے ۔