بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں نامراد عاشق محبوبہ کا قاتل بن گیا

پشاور میں نامراد عاشق محبوبہ کا قاتل بن گیا


پشاور۔تھانہ خزانہ کے علاقے ہندکی دامان میں محبت میں ناکامی پر جوانسال لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ریمان ولد رحمن سکنہ ہندکی دامان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز ان کے رشتہ دار سلیمان ولد فیاض سکنہ پخہ غلام عمر 20 سال نے گھر میں گھس کر اس کی اہلیہ 19سالہ وفاء پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وفا اسے پسند تھی تاہم اس کی شادی ریمان سے ہوگئی جس کی بناء پر اسے قتل کردیا دوسری جانب پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔