بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 19 افراد گرفتار

پشاور میں فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 19 افراد گرفتار


پشاور: گلبرگ اور ریگی کے علاقوں میں فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پشاور کے علاقے گلبرگ اور ریگی میں آرمی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران نشان زد گھروں کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ آپریشن کے دوران 19 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 80 گھروں کی تلاشی لی گئی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی۔