بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مودی گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن گیاہے، بلاول بھٹو

مودی گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن گیاہے، بلاول بھٹو


کراچی۔چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو منہ توڑ جواب دیدیا۔چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن گیاہے،قتل عام کرنے والا دہشتگردی کا لیکچر دینا چاہتا ہے،پوری دنیا کو متحد ہو کراس ظالم کو روکنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے کہا ہے بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے کہ کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے ۔