بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ

مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ


اسلام آباد۔ مالی سال 2016-17 کے تیسرے ماہ (ستمبر 2016) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.38 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم ،آٹا،چنے کی دال ،ویجی ٹیبل گھی ،چینی ،گڑ ،ملک پاؤڈ، سمیت 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی ،انڈے، ٹماٹر، ایل پی جی ،کیلے، لہسن ،پیاز ،دال مونگ ،دال مسور ، دال ماش، آلو ، باسمتی چاول ،سرخ مرچ ،سمیت13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل ،مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ، مٹن ،تازہ دودھ ، دھی ،چائے ،کپڑے، اری چاول، خوردنی تیل، بیف ،مسٹرڈ آئل ، نمک ، گیس نرخ ، اورکھلا گھی سمیت 32 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.40، 0.43 ،0.44 اور 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی