بریکنگ نیوز
Home / کالم / کشمیر

کشمیر


پس منظر: بھارت میں کم سے کم 10علیحدگی پسند تحریکیں فعال ہیں۔ 7ریاستیں ایسی ہیں جو بھارت کے وفاق سے علیحدگی چاہتی ہیں۔ اِن میں جموں و کشمیر‘ ارانچل پردیش‘ آسام‘ منی پور‘ میزورام‘ میغایلا اُور ناگا لینڈ شامل ہیں۔ ’بھارتیہ تھل سینہ‘ یعنی بھارتی فوج پنجاب اور تری پورہ میں پہلے ہی علیحدگی پسند تحریکیوں کو کامیابی سے کچل چکی ہے۔بھارت میں علیحدگی پسند تحریکیوں کو کچلنے کے لئے خصوصی قانون سازی بھی کی گئی ہے جیسا کہ ’آرمڈ فورسیز سپیشل پاور ایکٹ۔‘ پنجاب کی ریاست میں 1981ء اور 2016ء کے درمیان 21 ہزار 660 اُن افراد کو ریاست نے قتل کیا‘ جو علیحدگی چاہتے تھے۔ بھارت کے شمال مغرب میں گذشتہ 24برس سے جاری علیحدگی پسند تحریک کے دوران اب تک کم سے کم ’21ہزار 412افراد‘ قتل ہو چکے ہیں!

جموں و کشمیر کی بات کریں تو 1989ء سے 2016ء کے درمیان ہوئے پُرتشدد واقعات میں کم سے کم 94ہزار466 علیحدگی پسندوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔ 1لاکھ35ہزار 657 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 7ہزار 61 دوران حراست ہلاک ہوئے۔ 10ہزار 283خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہوئی بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کی ایک تقریر 2نومبر 1947ء کو نشر ہوئی جو ریکارڈ کا حصہ ہے اور اِس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’’کشمیر کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے عوام کے ہاتھ میں ہے اور ہم اپنے اِس عہد سے کبھی منہ نہیں موڑیں گے۔‘‘کشمیر کے حوالے سے اگر قانونی نکتۂ نظر دیکھیں تو اقوام متحدہ کی ایک قرارداد جو کہ 21اپریل 1948ء کو منظور کی گئی میں کہا گیا ہے کہ ’’کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق جمہوری طریقے سے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی صاف و شفاف انداز میں کیا جائے گا۔‘‘

کشمیری بھارت سے علیحدگی چاہتے ہیں اُور اُن کے اِس مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے غیرکشمیری بھی اُن کے شانہ بشانہ ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جنہیں بھارت آزادی کے متوالے نہیں بلکہ غیرملکی دہشت گرد قرار دیتا ہے۔
کشمیر میں بھارت کے 7لاکھ فوجی تعینات ہیں۔ جن میں ساڑھے تین لاکھ بھارتی فوجی اور دو لاکھ نیم فوجی دستے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی تعداد تین سے پانچ لاکھ کے درمیان ہے۔
بھارت کے پاس صرف ایک ہی صورت ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے سے عالمی توجہ ہٹائے اور پاکستان کو علیحدگی پسند تحریک کا ذمہ دار ٹھہرائے لیکن کشمیر میں جاری علیحدگی پسند تحریک کے مرکزی کردار اور قربانیاں کشمیری عوام دے رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کی فوجی قوت کا موازنہ کیا جائے تو بھارت کی فوج پاکستان سے دو گنا بڑی جبکہ بھارت کی فضائیہ پاکستان سے چار گنا بڑی ہے!