بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا


دبئی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو ابتدائی 2 میچز میں شکست دے کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرلی ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری معرکہ دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ تیسرے میچ میں قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ مہمان ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تیسرے میچ کے لئے ٹیم میں ایک سے 2 تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

قومی ٹیم کا اسکواڈ کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں شرجیل خان، خالد لطیف، بابر اعظم، عمر اکمل، شعیب ملک، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نواز، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سعد نسیم اور رومان رئیس پر مشتمل ہے جب کہ ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کپتان بریتھ ویٹ کو جانسن چارلس، ڈیوائن براوو، آندرے فلیچر، سیمول بدری، جیسن ہولڈر، ایون لیوس، کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، مارلن سیمولز، رومان پاویل، جیروم ٹیلر، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز کی خدمات حاصل ہوں گی۔