بریکنگ نیوز
Home / شوبز / دپیکا پڈوکون اداکاری کے بعد اب ہالی ووڈ میں فلمیں بنائیں گی

دپیکا پڈوکون اداکاری کے بعد اب ہالی ووڈ میں فلمیں بنائیں گی

ممبئی۔ بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہوراداکارہ دپیکا پڈوکون نے نا صرف اپنی کامیابی کا جھنڈا بالی ووڈ میں گاڑا ہے جب کہ ہالی ووڈ میں بھی انہوں نے قلیل عرصے میں خوب کامیابی سمیٹی ہے اوراب وہ ہالی ووڈ میں پروڈیوسر بھی بننے جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جوہالی ووڈ کی فلم سیریزٹرپل ایکس کی تیسری فلم ’’دی ریٹرن آف ایکسنڈرکیج‘‘ میں اداکاروین ڈیزل کے ساتھ مرکزی کردارنبھانے جا رہی ہیں اب وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پرینکا چوپڑا کی طرح ہالی ووڈ میں پروڈیوسربھی بنیں گی۔