بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت پانچ طالبان ہلاک

افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت پانچ طالبان ہلاک

کابل۔افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے بم بنانیوالے پانچ طالبان ماہرین کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی کے آپریشن میں جنگجو کمانڈر اختر محمد سمیت پانچ بم بنانیوالے طالبان ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونیوالے طالبان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔