بریکنگ نیوز
Home / شوبز / عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی راہیں جدا کرلیں

عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی راہیں جدا کرلیں


ممبئی۔ بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ اوراداکار سدھارھ ملہوترا نے 4 سال کی طویل گہری دوستی بعد اب علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

2012 میں فلم “اسٹوڈینٹ آف دی ائیر” سے اپنی فنی سفرکا آغازکرنے والے دونوں اداکارعالیہ اورسدھارتھ کی کیمسٹری ان کی پہلی فلم میں بے حد پسند کی گئی تھی تاہم دونوں کے درمیان ہی “اسٹوڈنٹ آف دی ائیر” کی شوٹنگ کے دوران دوستی کا آغازہوگیا تھا جوکچھ عرصے بعد ہی گہری دوستی میں بدل گئی تھی جب کہ دونوں کی جوڑی کو بھی اسکرین پر پسند کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ اپنے کرئیر پر بھر پور توجہ دینا چاہتے ہیں  اورپروفیشنل زندگی کو اپنی ذاتی زندگی سے الگ رکھنے کے بھی خواہشمند ہیں جس کے باعث انہوں نے ایک دوسرے سے دوری اختیار کرتے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔