بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / روس نے بھارت اور افغانستان کی پاکستان پر الزام تراشیوں کی مخالفت کردی

روس نے بھارت اور افغانستان کی پاکستان پر الزام تراشیوں کی مخالفت کردی

امرتسر۔روس نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت ورافغانستان کے پاکستان مخالف بیانات کی حمایت سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے پاکستان کی دوٹوک حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان پر تنقید کرنا غلط ،سرتا ج عزیز کی تقریر بہت تعمیری اور دوستانہ تھی،ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خطہ ہے،الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے۔

اتوار کوبھارت کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران کابل میں روس کے نمائندے ضمیر کابلوف نے کانفرنس میں بھارت افغانستان کے پاکستان مخالف بیانات کی حمایت سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے پاکستان کی دوٹوک حمایت کردی ۔روسی نمائندے کا کہنا تھاکہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان پر تنقید کرنا غلط تھا،سرتا ج عزیز کی تقریر بہت تعمیری اور دوستانہ تھی،ہارٹ آف ایشیاء کا نفرنس کا ایجنڈا ہائی جیک نہیں ہوا۔ ضمیر کابلوف نے کہاکہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خطہ ہے،الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے،ہم یہاں دوست اور حمایتی ہیں خطے میں ہر ایک سیبہتر تعلقات کیلئے کام کر رہے ہیں۔