بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چنیوٹ میں گھریلو مسائل پر سنگدل باپ نے 5 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

چنیوٹ میں گھریلو مسائل پر سنگدل باپ نے 5 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی


چنیوٹ۔چنیوٹ میں تھانا محمد والا میں سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کرکے خودکشی کرلی۔ چنیوٹ میں تھانا محمد والا میں محمد حسین نے دل برداشتہ ہوکر منگل کی صبح اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کرقتل کردیا جب کہ خود بھی گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی۔

مقتول بچوں میں 8 سالہ اقرا، 6 سالہ وقاص ،5 سالہ شہزاد، 3 سالہ عثمان اورایک سالہ رضوان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بچے قتل کرکے خود کشی کرنے والا سنگدل باپ حساس ادارے کا ملازم تھا، گھریلو مسائل کے باعث ملزم محمد حسین کی بیوی 8 ماہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ۔