بریکنگ نیوز
Home / شوبز / فلم ’’رئیس‘‘ کا ٹریلر جاری، ماہرہ خان کے لاجواب جلوے

فلم ’’رئیس‘‘ کا ٹریلر جاری، ماہرہ خان کے لاجواب جلوے

ممبئی۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم رئیس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا جب کہ فلم کے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود ہیں۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’رئیس ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گیا اور فلم میں ماہرہ خان کے کردار کے حوالے سے تمام خدشات دم توڑ گئے ہیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث بھارت میں نا صرف پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش روک دی گئی تھی بلکہ فلموں میں موجود پاکستانی اداکاروں کے مناظر نکالنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا بالخصوص شاہ رخ خان کی فلم رئیس سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مناظر نکالنے کے حوالے سے مطالبات سامنے آئے تھے لیکن فلم رئیس کے ٹریلر کے بعد تمام خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔