بریکنگ نیوز
Home / شوبز / فلم ڈیئر زندگی سے میرا کلائمکس سین ہی کاٹ دیا گیا، شاہ رخ خان

فلم ڈیئر زندگی سے میرا کلائمکس سین ہی کاٹ دیا گیا، شاہ رخ خان


ممبئی۔ بالی ووڈ فلم ڈیئر زندگی کو اپنی کہانی اور ذہنی تناؤ جیسے حساس معاملے کی وجہ سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے لیکن بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم سے ان کا کلائمکس سین ہی کاٹ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ فلم کے کلائمکس سین میں اپنے کردار کی توقع کر رہے تھے لیکن فلم کی پروڈکشن ٹیم نے وقت کی کمی کے باعث وہ سین ہی فلم سے کاٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی بھی فلم کی تیاری کے دوران اس کے تخلیقی پہلوؤں میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی ایک اداکار کی حیثیت سے کسی فلم کے حوالے سے سوالات اٹھائے۔