بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پہلی ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست

پہلی ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست


کوالا لمپور۔ پہلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 کوالالمپور میں پہلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ملائشیا اور پاکستان نے درمیان ہونے والے سنسی خیز مقابلے میں دونوں ممالک نے مقررہ وقت میں 31 ، 31 گول کئے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا جس میں ملائیشیا نے 4 جب کہ پاکستان نے 3 گول کئے اور اس طرح میزبان ملائیشیا نے 34 کے مقابلے میں 35 گول کر کے پہلی ایشین نیٹ بال چیمین شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔