بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شاہ رخ خان جیسا اداکار پوری زندگی میں نہیں دیکھا، نوازالدین صدیقی

شاہ رخ خان جیسا اداکار پوری زندگی میں نہیں دیکھا، نوازالدین صدیقی


ممبئی۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کون نہیں کرتا لیکن ان کے ساتھ نئی آنے والی فلم میں کام کرنے والے اداکار نوازالدین صدیقی نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان فلم کے سیٹ پر کبھی بھی خود کو ایک سپر اسٹار ظاہر نہیں کرتے، میں کنگ خان کے ساتھ نئی آنے والی فلم رئیس میں پہلی بارکام کررہا ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، شاہ رخ خان فلم کے سیٹ پر ہر کسی کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے ہیں۔