بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی ڈرون سے مانیٹرنگ شروع کردی

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی ڈرون سے مانیٹرنگ شروع کردی

مقبوضہ بیت المقدس۔ اسرائیلی فوج نے پہلی مرتبہ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے دوران بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا سرائیلی فوج نے پہلی مرتبہ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے دوران بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے ۔

جمعے کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے نمازیوں کو قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں، تاہم فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے پہنچنے میں کامیاب رہے۔گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے سے روک دیا تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو جگہ جگہ تلاشی کے کئی مراحل سے گزرنا پڑا، فلسطینی شہریوں کی تلاشی کی آڑ میں ان کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔