بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانامالیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچایا، بلاول بھٹو

پانامالیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچایا، بلاول بھٹو

کراچی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانامالیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانامالیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نظام تباہ ہوگیا ہے، سب کو متحد ہو کر اسے درست کرناچاہیے۔