بریکنگ نیوز
Home / بزنس / گوادر بندرگاہ سی پیک کا محور ہے،میری ٹائم معیشت بہت اہمیت کی حامل ہے: مشاہد حسین سید

گوادر بندرگاہ سی پیک کا محور ہے،میری ٹائم معیشت بہت اہمیت کی حامل ہے: مشاہد حسین سید


اسلام آباد۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمٹی کے چیرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ میری ٹائم معیشت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ سی پیک منصوبوں کو ہر قسم کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی میری ٹائم معیشت کے حوالے سے رواں ماہ گوادر میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے،جس میں چین، ملائیشیا، ترکی، ایران اور امریکا سے وفود شرکت کریں گے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بارہ ہزار فوجی، ان کے علاوہ پانچ ہزار پولیس ارکان پنجاب سے اور دو ہزار سندھ سے سی پیکمنصوبے کی حفاظت کے لئے وقف کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندر گاہ چین کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ تجارتی اعتبار سے چین کے لئے سب سے موزوں اور سہل راستہ یہی ہے۔ چین موجودہ سمندری روٹ پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ چین میں شی جن پنگ کی قیادت آنے سے شاہراہ ریشم اور اقتصادی راہداری منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا اور اس حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے۔ اب پوری دنیا سی پیک منصوبے کا حصہ بننا چاہتی ہے۔

بھارت کے علاوہ بہت سے ممالک نے اس منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ چونکہ افغانستان زمینی لحاظ سے محدود ہے سی پیک کی بدولت افغانستان کو بہت فائدہ ہو گا اور چین ترقی کے سفر میں خطے کے تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے۔ اس منصوبے سے چین اپنے پسماندہ علاقوں بلکہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی دینا چاہتا ہے۔مشاہد حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط اور خود مختار ملک ہے