بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس


پشاور۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں آپریشنل اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ منگل کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں اجلاس ہواجس کے دوران آپریشنل اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فاٹا سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کیخلاف جاری مختلف آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور اعلیٰ فوجی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔