بریکنگ نیوز
Home / شوبز / جنید جمشید کی موت پر دکھی ہوں، عامر خان

جنید جمشید کی موت پر دکھی ہوں، عامر خان

ممبئی۔ بھارتی اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی موت پر وہ نہ صرف صدمے سے دوچار ہیں بلکہ ان کی موت ایک المناک حادثہ ہے۔

گزشتہ دنوں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید کی موت پر نہ صرف پاکستان میں ان کے دوست اور اہل خانہ صدمے سے دوچار ہیں بلکہ بیرون ملک بھی جنید جمشید کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد جو ان کی اس المناک موت پر غم میں مبتلا ہے۔

اسی طرح معروف نعت خواں کی موت نے پڑوسی ملک بھارت کے نامور اداکار اور دنیا بھر میں مسٹر پرفیکشنٹ کے نام سے جانے والے عامر خان کو صدمے سے دوچار کیا ہے۔