بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کس نے کہا کہ میں گھبرا گیا ہوں ہم اگر گھبرا گئے تو ملک و قوم کدھر جائیں گے ۔ نواز شریف

کس نے کہا کہ میں گھبرا گیا ہوں ہم اگر گھبرا گئے تو ملک و قوم کدھر جائیں گے ۔ نواز شریف

اسلام آباد ۔وفاقی ایوان ہائے صنعت اور تجارت کی تقریب میں شریک ایک شخص نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آپ گھبرائیں نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔جس پر وزیر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کس نے کہا کہ میں گھبرا گیا ہوں ہم اگر گھبرا گئے تو ملک و قوم کدھر جائیں گے ۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں 40 ویں وفاقی ایوان صنعت و تجارت کی تقریب میں جب وزیر اعظم نواز شریف خطاب کے لئے آئے تو تقریب میں موجود ایک شخص کھڑا ہو ا اور وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آپ ان حالات سے گھبرائیں نہیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس نے کہہ دیا کہ میں گھبرا گیا ہوں گھبرانے والا نہیں ہوں ۔

اللہ تعالیٰ اور آپ کا ساتھ ہے گھبرانے والے ان حالات سے گھبرا جاتے ہیں ڈٹ کر کٹھن حالات کا مقابلہ کرتے ہیں اگر ہم گھبرا گئے تو ملک و قوم کدھر جائے گی ۔ 1988 سے آپ مجھے دیکھتے آ رہے ہیں کبھی نہیں گھبرایا اپنی آخری سانس تک ملک کی خدمت کرتے رہیں گے ۔