بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت پی آئی اے کے محکمہ پر توجہ دے ‘ نیہا جمشید

حکومت پی آئی اے کے محکمہ پر توجہ دے ‘ نیہا جمشید

لاہو ر۔ پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مذہبی سکالر جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی والدہ یاسمین ضیاء نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے محکمہ پر توجہ دے ، جو جہاز اڑ ہی نہیں سکتے ان کا استعمال سختی سے روکا جانا چاہیے، اگر پہلے ہی اس اصول پر عمل کر لیا جا تا تو یہ سانحہ رونما نہ ہو تا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہو ں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پی آئی اے کے محکمہ پر توجہ دے ،جہا زوں کو ٹیکنیکل طورپر ہر لحاظ سے ٹھیک ہونا چاہیے۔

جو جہاز اڑ ہی نہیں سکتے ان کا استعمال سختی سے روکا جانا چاہیے، اگر پہلے ہی اس اصول پر عمل کر لیا جا تا تو یہ سانحہ رونما نہ ہو تا ۔ مرحومہ نیہا جمشید کے بارے میں بتاتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ نیہا بچپن میں بہت شرارتی تھی ، سٹی سکو ل سے تعلیم حاصل کی اس کے بعد کنیئر ڈ کا لج اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ۔

وہ کپڑوں میں شوخ رنگ پسند کر تی تھی ، وہ بہت اچھی کھلا ڑی تھی ، وہ ہمیشہ خواتین کو بااختیا ربنا نے کی بات کر تی تھی ، اس نے خواتین کی فٹ بال ٹیم کو آرگنائز کرنے میں بہت زیا دہ محنت کی ۔چترال میں ہی اس سے آخری مرتبہ بات ہوئی ، اس نے کہا تھا کہ دو دن میں گھر واپس آجائے گی لیکن افسوس کی یہ اس کی آخری گفتگو ثابت ہوئی۔