بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دالبندین،ٹریفک حادثہ میں 7 مسافر جاں بحق، 8 افراد زخمی

دالبندین،ٹریفک حادثہ میں 7 مسافر جاں بحق، 8 افراد زخمی


دالبندین۔ دالبندین میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 7مسافر جاں ب حق اور آٹھ زخمی ہو گئے ،جاں بحق افراد میں پرویز، لکھمیر اور ملک شاہ کی شناخت ہو سکی جبکہ جھلسنے کی وجہ سے 4 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ چار زخمیوں سعید احمد، شبیر احمد، نعمت اللہ اور محمد غفار کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے گٹ لانڈی کے قریب صبح چار بجے بس اور ٹرک میں تصادم ہو گیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس اور ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد میں پرویز، لکھ میر اور ملک شاہ کی شناخت ہو سکی جبکہ جھلسنے کی وجہ سے 4 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

چار زخمیوں سعید احمد، شبیر احمد، نعمت اللہ اور محمد غفار کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھا کہ حادثے میں بس اور ٹرک کیدونوں ڈرائیور دم توڑ گئے ہیں۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوا۔